شوبزفیچرڈ پوسٹ

معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف طبیعت ناسازی پر جرمنی کے اسپتال منتقل، اہلیہ زریں غزل کو جرمنی پہنچتے ہی گرفتار کیوں کر لیا گیا؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی

عمر شریف کے ہمراہ ائیر ایمبولیس میں امریکی سفر پر جانیوالی زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں میں داخل ہوئی تھیں جس پر ان کو گرقتار کرلیا گیا

معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف طبیعت ناسازی پر جرمنی کے اسپتال منتقل، اہلیہ زریں غزل کو جرمنی پہنچتے ہی گرفتار کیوں کر لیا گیا؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام کرنا پڑا، جرمنی نے عمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15 روز کا ویزا جاری کردیا ہے۔ اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے چار گھنٹے تھانے میں گزارے۔ عمر شریف کے ہمراہ ائیر ایمبولیس میں امریکی سفر پر جانے والی زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں میں داخل ہوئی تھیں۔ ہنگامی ویزے کے لیے ان کو مقامی تھانے میں جاکر اجازت حاصل کرنا پڑی جس کے لیے ان کو چار گھنٹے تک تھانے میں رہنا پڑا۔اس دوران عمر شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے جبکہ زریں عمر نے تھانے میں جاکر اپنی موجودگی کو لیگل کرانے کے لیے خصوصی اجازت لی اور ملنے کے بعد وہ اسپتال اپنے شوہر عمر شریف کے پاس پہنچیں۔

اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکیبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشوریپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔ زریں غزل نے بتایا کہ عمرشریف کوجرمنی کینیورمبرگ اسپتال میں داخل کیا گیاہے، عمر شریف کاجرمنی میں دوبارہ چیک اپ کیاگیا، بدھ کی صبح آئس لینڈ پہنچیں گے، جہاں سے براستہ کینیڈا امریکہ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.