شوبز

اراضی منتقل کیس، زریں غزل سے فلیٹ خریدنے والا عدالت پہنچ گیا

زرین غزل سے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں فلیٹ خریدا تھا اور عمر شریف کی موجودگی میں ہی فلیٹ کی منتقلی کی کارروائی مکمل کی گئی تھی

علاج کے لیے بیرون ملک جانے والے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ سے فلیٹ خریدنے والا شہری عدالت پہنچ گیا اور فلیٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے محمد سلمان نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکی ہے۔ درخواست گزارکے مطابق انہوں نے عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں فلیٹ خریدا تھا اور عمر شریف کی موجودگی میں ہی فلیٹ کی منتقلی کی کارروائی مکمل کی گئی تھی لیکن اس کے باجود عمرشریف نے عدالت سے رجوع کرلیا اور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کے باعث جائیداد منتقلی رک گئی۔ درخواست گزار محمد سلمان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ فلیٹ اس کے حوالے کیا جائے۔

دوسری جانب عمر شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ زرین غزل نے عمرشریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ وکیل عمر شریف کے مطابق بینک سے 2016 میں قرضہ لیکر اپارٹمنٹ خریدا گیا تھا، عمر شریف کی علالت کے دوران دسمبر 2020 میں تیسری بیوی نے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔ عدالت نے زرین غزل کو اپارٹمنٹ بیچنے سے روکنے کے عبوری حکم میں بھی توسیع کردی ہے اور عمرشریف، اہلیہ زرین غزل، سب رجسٹرار اور سندھ حکومت و دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 21 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.