شوبز

"کوئی راستہ نہیں بچا”۔۔۔ایک اور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

بھارت کے شہر بنگلور میں رہائش پذیر 25 سالہ اداکارہ  سوجانیا نے خودکشی کرلی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز صبح  کے وقت اداکارہ سوجانیا کے بنگلور میں واقع اپارٹمنٹ سے ان کی لاش ملی ہے۔پولیس نے سوجانیا کے کمرے سے خودکشی سے قبل لکھا گیا مبینہ 4 صفحوں پر مشتمل  تحریری نوٹ بھی برآمد کرلیا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے انہیں درپیش ذہنی مسائل اور ان پر قابو نہ پانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔خود کشی سے قبل لکھے گئے مبینہ خط میں سوجانیا نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی ٹھہرانے کے بجائے خود کو ٹھہرایا ہے اور اپنی فیملی سے اس عمل کے لیے معافی بھی طلب کی ہے۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سوجانیا نے خط میں لکھا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ایسی کوئی احمقانہ حرکت نہیں کروں گی لیکن میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ، میں اندر سے مکمل طور پر مرگئی ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.