شوبز

عمر شریف بدستور جرمنی کے ہستال میں زیر علاج

 کامیڈین عمر شریف بدستور جرمنی کے اسپتال میں داخل ہیں۔

28 ستمبر کو اداکار عمر شریف کو ائیر ایمبولینس کی پرواز IFA1264 سے امریکا روانہ کیا گیا۔

ایف اے آئی رینٹ اے جیٹ کمپنی کے تحت یہ پرواز D-AFAA رجسٹریشن کے بمبارڈیئر ڈریم لائنر 604 طیارے نے کی ،کراچی سے واشنگٹن کیلئے اس پرواز کا پہلا اسٹاپ جرمنی میں اس ائیر ایمبولینس کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیورمبرگ تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار مریض عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر نیورمبرگ کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں ان کی منزل امریکا واشنگٹن نہیں پہنچایا جاسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.