شوبز

اداکار عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری، میت کب پاکستان آئے گی؟ افسوسناک خبر آگئی

اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے اور میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی

جرمنی کے نیورمبرگ ساتھ اسپتال نے پاکستان کے مزاحیہ اداکار عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیاہے جبکہ ان کی میت کب پاکستان آئے گی اس حوالہ سے افسوسناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے اور عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا، جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوسکے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.