شوبز

عمر شریف کے انتقال کے بعد بیوہ کا اہم وڈیو بیان

عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کی بیوہ کا ویڈیو  پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے ملنے والی دعاؤں پر  سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔

زرین غزل نے تمام مداحوں سے کہا کہ آپ کی دعاؤں کے باعث عمر  یہاں تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ ان کی آگے کی منزل آسان کرے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور  سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری اس مشکل وقت میں بہت مدد کی۔زرین غزل نے ڈاکٹر طارق شہاب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عمر شریف کیلئے امریکا میں اسپتال کا انتظام کیا تھا۔

زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.