شوبز

شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان کو این سی بی کے حوالہ کر دیا گیا

این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آریان خان جو اتوار کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار ہوئے تھے انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔ تاہم پیر کے روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریبا گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.