شوبز

حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے دوری کیوں اختیار کی؟وجہ سامنے آگئی

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔

حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ کہا گیا کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لیے ہی وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔

اس حوالے سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ اس دوران حدیقہ کیانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی منیجمنٹ ٹیم سنبھالے گی اور ‘دوبارہ ‘ ڈرامے سمیت ان کے آنے والے میوزک سے متعلق پہلے سے طے شدہ مواد شیئر کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.