شوبز

ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم "پردے میں رہنے دو” کا پوسٹر جاری

اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمٰن خان کی آنے والی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

فلم کا پوسٹر ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

اس حوالے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں وجاہت رؤف نے کہا کہ ‘میری سالگرہ کے موقع پر میں نے اور میری ٹیم کی جانب سے مجھے یہ تحفہ دیا گیا ہے، ہم فلم پردے میں رہنے دو کا پوسٹر پیش کررہے’۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ فلم تمام مشکلات کے باوجود کورونا وائرس کے دوران کاسٹ، عملے، مصنف اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے ساتھ شوٹ کی گئی’۔وجاہت رؤف نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے کہتا ہوں کہ ہم واپس آنے پر بہت پرجوش ہیں! ٹریلر بھی جلد آرہا ہے!فلم ‘پردے میں رہنے دو’ میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن خان پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی جبکہ وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.