شوبز

اسد خٹک کی درخواست حقائق کے منافی؛ہائی کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی اپنے دوبچوں کی دبئی سے پاکستان منتقلی کے خلاف دفتر خارجہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔عدالتی نوٹس پر وزارت خارجہ نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک کی درخواست حقائق کے منافی ہے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ فریقین کو سن کر درخواست پر فیصلہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.