شوبز

اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

ٹی وی میزبان سید اقرار الحسن نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے دست درازی کے کیس میں گرفتار ملزمان سے پیسوں کی وصولی کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آنے کےبعد عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔

اقرار الحسن نے یہ ویڈیو بیان خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھی ریمبو کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آنے کے بعد جاری کیا ، جس میں خاتون ٹک ٹاکر اور ان کے ساتھی کے درمیان فون پر جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو 25 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

اقرار الحسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عائشہ اکرم کا ساتھ دینے پر معافی مانگی۔اپنے ویڈیو بیان میں اقرار الحسن نے کہا کہ ’میں یہ ویڈیو آپ سب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے بنارہا ہوں، ہوسکے تو میں نے پچھلے 8 سے 10

اقرار الحسن نے کہا کہ ’عائشہ اکرم اور ریمبو کی جو حالیہ آڈیو سامنے آئی جس میں وہ گرفتار ملزمان کی رہائی اور ان سے ڈیل کے بدلے 5، 5 لاکھ روپے وصول کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، میں جس چیز پر عائشہ کے ساتھ کھڑا ہوا وہ لمحہ تھا جب ان کے ساتھ بدتمیزی، بدتہذیبی کی گئی’۔انہوں نے کہا کہ ’بعد میں بھی جب عائشہ کی جھوٹی سچی ویڈیوز سامنے آئیں تو بھی میرا یہ خیال تھا کہ اس کا کردار اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے مگر اب وہ خود ظالم بننے کی مںصوبہ بندی کررہی ہے‘۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک غریب جھوٹا یا سچا جسے گرفتار کروایا ہے اور یقیناً آپ جھوٹے لوگوں کو بھی گرفتار کروائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے وصول کیے جاسکیں، مجھے قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ میں ایک ایسی لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوں’۔برس میں جو کام کیا اس کام کے صدقے مجھے معاف کردیجیے گا‘۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ’پوری قوم مجھے سمجھاتی رہی، بہت سے لوگوں نے مجھے برا بھلا کہا، میرے اپنے، فیملی، دوستوں نے مجھے روکا لیکن مجھے لگتا تھا ایک مظلوم لڑکی ہے اس کے ساتھ جو ہوا غلط ہوا، میں ڈٹا رہا، میں نے بعد میں منظر عام پر آنے والی ویڈیوز پر بھی عائشہ کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا لیکن اب یہ معاملہ کرپشن اور ظلم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.