شوبز

کیا اریبہ حبیب کی شادی ہورہی ہے؟شائقین پریشانی سے دو چار

اداکارہ اریبہ حبیب کی مایوں کے جوڑے میں تصاویر دیکھنے میں آئی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ مایوں بیٹھ گئیں ہیں تاہم حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

ان تصاویر کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین یہ گمان کر رہے ہیں کہ شاید اداکارہ کی شادی ہونے جارہی ہے اور وہ مایوں میں بھی بیٹھ گئیں ہیں۔اریبہ حبیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں پیلے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل یہ تصاویر اداکارہ کے مایوں کی نہیں ہیں بلکہ اداکارہ اریبہ حبیب آج کل اپنے جس ڈرامے کی شوٹ میں مصروف ہیں اس سیٹ سے لی جانے والی یہ کچھ تصاویر ہیں جو انہیں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا بھی ہے کہ ’شدید  بخار میں بھی ہارث  بھائی آپ کے ڈریس نے مجھ میں پھر سے جان ڈال دی ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.