شوبز

طلاق کی افواہیں؟صبا فیصل کی بہو نے سچ بتادیا

اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک نے طلاق کی افواہوں پر تین ماہ بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

سلمان فیصل اور نیہا ملک کی طلاق کی افواہیں رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کے بعد پھیلی تھیں۔صبا فیصل نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے کی طلاق کی افواہیں پھیلی تھیں۔

طلاق کی افواہوں پر نیہا ملک نے تین ماہ تک خاموش رہنے کے بعد 12 اکتوبر کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔نیہا ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ وہ نہ تو الگ ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی طلاق ہوئی ہے، وہ خوشیوں بھری شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔صبا فیصل کی بہو نے عزم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مزید زندگی بھی شادی شدہ جوڑے کے طور پر گزاریں گے۔

انہوں نے شوہر سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں پر سوالات کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ ان کے سوالات اہم ہیں اور وہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نیہا ملک نے مداحوں سے شادی شدہ زندگی کے کامیاب اور خوشی بھری زندگی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی اور ساتھ ہی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے شوہر سلمان فیصل کو بھی مینشن کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.