شوبز

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان کا بالی ووڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق حیران کن دعویٰ

متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق حیران کن دعوی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ سٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت کی اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.