شوبز

منشیات کیس، بالی ووڈ کے کنگ خان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ملزمان کے کردار کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، آریان سے برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وہ اس پورے معاملے میں شامل ہے

بالی ووڈ اداکار کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں آج بھی ضمانت نہ مل سکی تاہم این سی بی نے اعتراف کیا ہے کہ آریان خان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر اسپیشل کورٹ میں سماعت ہوئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)نے کیس سے متعلق جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آریان خان کے پاس سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے تاہم این سی بی نے آریان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے کردار کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، آریان سے برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وہ اس پورے معاملے میں شامل ہے۔

این سی بی نے آریان کا کیس بھی دیگر ملزمان سے الگ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ آریان ایک بااثر شخص ہے جو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں، یہ بھی صاف ہے کہ اچت کمار اور شیو راج نے آریان اور ارباز کو چرس سپلائی کی، یہ سب ملزمان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ نارکوٹکس ایجنسی نے آریان پر انٹرنیشنل ڈرگز ڈیلر سے رابطوں کا بھی الزام لگایا۔ دوران سماعت آریان کے وکیل امیت دیسائی نے بھی دلائل دیے تاہم عدالت نے سماعت مقامی وقت کے مطابق کل 12 بجے تک ملتوی کردی۔ ضمانت کا فیصلہ نہ ہونے پر اب آریان کوآج کی رات بھی ممبئی کی سینٹرل جیل میں بسر کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.