شوبز

ماہرہ خان کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر سے اہم ملاقات

 اداکارہ ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہے۔

نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا آفیشل ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 16 اکتوبر کو شیئر کیا جس میں ماہرہ سمیت اداکار بلال اشرف و دیگر دکھائی دیے۔

ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے کیرئیر میں پیش آنے والے مسائل اور کامیابیوں کو دکھاتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔’ایک ہے نگار‘ کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جب کہ اس کے ہدایتکار عدنان سرور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.