شوبز

خوبرو چینی فنکارہ لائیو اسٹریمنگ میں کیڑے مار دوا پینے سے ہلاک

چینی ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر نے شائقین کے اکسانے پر لائیو اسٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

25 سالہ خوبرو ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی پہلے ہی شدید ذہنی تناؤ کی شکار تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویین‘ پر موجود تھیں۔ براہِ راست نشریات کےدوران انہوں نے کہا کہ ان کے دوست جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے دو ماہ ہسپتال میں گزار کر آئی ہیں۔

واضح رہے اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے وہ بہت مقبول ہوئیں تاہم صرف 38 ویڈیوز کی بنا پر ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔  تاہم ان کے قریبی دوست نےبتایا کہ کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ان کی موت کے بعد ویڈیو اور اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے۔ بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے (کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو،‘ جبکہ کچھ لوگوں نے وہاں سے پولیس اور امدادی کارکنوں کو مدد کے لیے فون بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.