شوبز

نوجوان نسل کو نورجہاں سے”چڑ” تھی؛علی عظمت کے بیان پر ہنگامہ

 گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ نوے کی دہائی میں جب وہ نوجوان تھے تب میڈم نورجہاں ٹی وی پر بہت زیادہ میک اپ اور ساڑھی کے ساتھ گانے گاتی تھیں تو لوگوں کو ان سے ’چڑ‘ تھی اور اس سے بچنے کے لیے ملک میں مغربی میوزک کو پروان چڑھایا گیا۔

یوٹیوب پروگرام میں مغربی طرز موسیقی اور اخلاقیات پر بات کرتے ہوئے علی عظمت نے بتایا کہ کس طرح پاکستان میں امریکی پاپ کلچرل میوزک کو متعارف کروایا گیا۔

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1992 یا 1993 کا واقعہ ہے جب وہ بلوچستان کے شہر سبی گئے تو وہاں انہوں نے مٹی کے طوفان میں بھی رات دیر گئے ہوٹل پر لوگوں کو ٹی وی پر امریکی ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اسی زمانے میں ایم ٹی وی کی کیسٹس کو ملک میں لانے سے قبل ٹی وی پر میڈم نورجہاں جب گانے گاتی تھیں تو اس وقت کی نوجوان نسل کو ان سے ’چڑ‘ آتی تھی۔

علی عظمت کے مطابق نورجہاں اس وقت بھی زائد العمر تھیں اور وہ گلوکاری کے وقت ساڑھی میں ملبوس بہت بڑے زیورات اور حد سے زیادہ میک اپ کے ساتھ گانے گاتی تھیں.

انہوں نے بتایا کہ اس وقت نئی نسل سوچتی تھی کہ یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم صرف نورجہاں کو ہی ٹی وی پر دیکھیں اور سنیں اور اس کے بعد ملک میں ’ایم ٹی وی‘ میوزک کلچر کی ویڈیو کیسٹس لاکر چلائی جانے لگیں اور ملک میں مغربی موسیقی کو رائج کیا گیا۔

علی عظمت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جوانی میں گلوکاری کرنے کے دوران انہیں بھی درجنوں لڑکیوں نے ہراساں کیا۔

https://www.instagram.com/p/CVQGIicvIVx/

انہوں نے کسی مخصوص واقعے کا ذکر نہیں کیا البتہ بتایاکہ جب وہ کسی کالج یا یونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ کرنے جاتے تھے تو وہاں پانچ پانچ ہزار لڑکیاں ہوتی تھیں جو انہیں ہراساں کرتی تھیں۔انہوں نے خود کو ہراساں کیے جانےکے واقعے کا ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو مینار پاکستان کے قریب 14 اگست 2021 کو درجنوں افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعے سے موازنہ کیا۔علی عظمت نے بتایا کہ اس وقت جب انہیں بہت ساری لڑکیوں نے ہراساں کیا تو وہ پہلے تو خوش ہوتے تھے کہ اتنی ساری لڑکیوں نے مل کر انہیں ہراساں کیا، پھر وہ یہ سوچتے کہ کیا انہیں مذکورہ واقعے پر افسردہ ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر علی عظمت کو اس بیان کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.