شوبز

میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست

لاہور کی سیشن کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہتک عزت کے مقدمے میں جرح مکمل کرنے سے متعلق گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر گلوکار علی ظفر کو نوٹس جاری کردیا۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سیشن کورٹ میں 2018 کے وسط میں ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا کیس دائر کیا گیا تھا۔مذکورہ کیس پر گزشتہ تین سال سے سماعتیں جاری ہیں اور اس دوران ایک جج بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

میشا شفیع نے درخواست میں کہا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ہتک عزت کے مقدمے میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی جرح مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ میشا شفیع اور ان کے شوہر نے پہلے ہی 2019 کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تھا اور اب وہ جرح کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔تاہم، وہ کینیڈا کے رہائشی ہیں، اس لیے ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا اور جرح ریکارڈ کرانا بہت مشکل ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’لہذا، وہ استدعا کرتے ہیں کہ ان کی جرح ایک ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کی جائے’۔

درخواست میں کہا گیا کہ مدعا علیہ اور ان کے شوہر دونوں 2016 سے کینیڈا کے رہائشی تھے۔

میشا شفیع کو کینیڈا کے لیے روانہ ہونا پڑا اور انہوں نے مارچ/اپریل 2020 میں اس پر جرح مکمل کرنے کا ارادہ کیا جب وہ پاکستان میں کام کے لیے واپس آنے والی تھیں۔

میشا شفیع کی درخواست میں کہا گیا کہ گلوکارہ نے اپنے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کو جھوٹا سمجھا، ہراساں کرنے اور مدعی علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت پر عمل کرنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر لیا۔

اس میں نشاندہی کی گئی کہ میشا شفیع نے اپنا بیان 9 دسمبر 2019 کو اس وقت ریکارڈ کرایا جب وہ ایک طویل دورے کے دوران پاکستان میں تھیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہوگیا تھا اور بین الاقوامی فضائی سفر کو روک دیا گیا تھا۔پاکستان میں عدالتوں، خاص طور پر ملک بھر کی ٹرائل کورٹس نے خود کو صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت تک محدود رکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.