شوبز

حبا بخاری ساتھی اداکار کے عشق میں پاگل”۔۔۔ شادی کا اعلان”

اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قرار دے دیا۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس  آرائیاں کی جارہی تھیں ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے انہیں ’محبت‘ قرار دیا۔

اپنے سوال و جواب کے سیشن میں ہی انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ان کے جوابات سے مداح یہ قیاس کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے آریز احمد سے منگنی کی ہوئی ہے لیکن وہ وقت آنے پر اپنے اس تعلق کو منظرِ عام پر لائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.