شوبز

شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے ہیرو کے ہاتھوں ساتھی قتل

فلم کا سین حقیقت میں تبدیل ہو گیا،امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی جس سے عملے کی خاتون رکن ہلاک اور فل ڈائریکٹر زخمی ہو گیا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ  ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42 سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔نیو میکسیکو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی قسم کی پروپ گن ہی شوٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا اس نقلی گن میں گولی تھی یا گن پاودڑ موجود تھا جس سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.