شوبزفیچرڈ پوسٹ

نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے کتنی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے؟ جنسی تعلقات قائم کرنے کے بدلے میں کون کون سی آفرز کی جاتی ہیں؟ معروف ماڈل نے پول کھول کر رکھ دیئے

شوبز کی انڈسٹری میں نوعمر لڑکیوں کو امیر مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے عوض ہزاروں پانڈز کی آفرز کی جاتی ہیں

نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے کتنی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے؟ جنسی تعلقات قائم کرنے کے بدلے میں کون کون سی آفرز کی جاتی ہیں؟ معروف ماڈل نے پول کھول کر رکھ دیئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن کی رہائشی 20سالہ جاز ایگر نامی اس ماڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی انڈسٹری میں نوعمر لڑکیوں کو امیر مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے عوض ہزاروں پانڈز کی آفرز کی جاتی ہیں۔جاز نے بتایا کہ خود اسے بھی اب تک سینکڑوں آفرز آ چکی ہیں۔ 13سال کی عمر سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ آسٹریا نژاد جاز ایگر نے میل آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں کئی ایسی ماڈلز کو جانتی ہوں جنہیں کسی امیر مرد کے ساتھ ایک رات گزارنے کے لاکھوں پانڈز آفر کیے گئے۔ ایک لڑکی کو تو 15لاکھ پانڈز کی پیشکش کی گئی تھی۔ایک ایکسکلوزیو لندن کلب میں جانے کے بعد مجھے ایک ماڈلنگ جاب کی پیشکش کی گئی تھی جس میں مجھے لگژری کشتی پر امیر مردوں کے ساتھ پارٹی میں شرکت بھی کرنی تھی۔ مجھے یہ آفر مشکوک لگی چنانچہ میں نے مسترد کر دی۔اگلے ہی ہفتے مجھ سے ایک اور آدمی نے رابطہ کیا اور ایک مشہور اداکار کے ساتھ ڈنر کی دعوت دی۔

جاز ایگر کو جو آفرز ہوتی رہتی ہیں، اس نے ان کے سکرین شاٹس بھی واٹس ایپ کے ذریعے میل آن لائن کے ساتھ شیئر کیے۔ ان میں سے ایک سکرین شاٹ میں جارج نامی شخص نے اسے ایک نجی ملاقات کے عوض 2ہزار پانڈ دینے کی آفر کی تھی۔ اس آدمی نے لکھا تھا کہ یہ ملاقات ایک سے دو گھنٹے کی ہو گی۔اس کی یہ ملاقات ایک امیر ایرانی نوجوان کے ساتھ ہو گی اور دونوں کو کچھ قربت کے لمحات بھی گزارنے ہوں گے۔اس آفر کے جواب میں جاز ایگر نے اس شخص کو جواب دیا کہ میں ماڈل ہوں، جسم فروش عورت نہیں ہوں۔جاز کی طرف سے یہ جواب پا کر اس ایجنٹ نے فیشن انڈسٹری میں جسم فروشی کو درست اور جائز قرار دینے کے لیے دلائل شروع کر دیئے جن کا جاز نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.