شوبز

فلم شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

خاتون 42 سالہ ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی تھیں‘واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے: پولیس

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بیلد ون سے حقیقت میں گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اس دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون 42 سالہ ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران اصلی بندوق نہیں بلکہ فلموں میں استعمال ہونے والی گن ہی استعمال کی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ شوٹنگ کے دوران استعمال ہونے والی بندوق سے ہلاکت شاذ و نادر ہی سننے میں آتی ہے۔ اس سے قبل 1993 میں معروف مارشل آرٹس ہیرو بروس لی کے بیٹے برینڈن لی کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ برینڈن لی 1993 میں فلم The Crow کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی عمر محض 28 برس تھی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد برینڈن لی کے اہل خانہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شوٹنگ کے دوران کسی کے بھی ساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.