شوبز

"میری زندگی کا سب سے بہترین کردار۔۔۔۔”ماہرہ خان کا اہم انکشاف

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں ان کی جانب سے خاتون فوجی کا کردار نبھانے کو ان کا اب تک کا سب سے بہترین کام کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کو آج شب 8 بجے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس میں وہ پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرین پر جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کرنے سے مطمئن ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسکرین پر فوجی خاتون کا روپ دھارا۔ماہرہ خان نے کہا کہ اگر مذکورہ ٹیلی فلم میں ان کے کردار کو ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے بہترین کام کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں فوجی خاتون افسر کا کردار ادا کرنے کے لیے انہوں نے ’سلیوٹ‘ کرنے سے لے کر ’رائیفل‘ چلانے تک کی تربیت حاصل کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں حقیقی کردار ادا کرنے میں مزہ آتا ہے اور ان کی نظر میں ایسے کرداروں کو مشکل کہنا غلط ہے، تاہم ساتھ ہی اعتراف کیا کہ سوانح عمری کے کردار ادا کرتے وقت ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ ’ایک ہے نگار‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے حتی الامکان کوشش کی کہ وہ جنرل نگار جوہر کے کسی عمل کو کاپی نہ کریں اور انہوں نے ایک طرح سے فوجی خاتون کے کردار کو نبھایا نہیں بلکہ اسے زندگی کی طرح ’جیا‘ ہے۔ انہوں نے جنرل نگار جوہر سے اسکرین پر ان کا کرادا کرنے سے متعلق رائے مانگی تھی، جس پر فوجی خاتون افسر نے ان پر یقین کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ ان کا کردار ادا کرلیں گی۔

ماہرہ خان کے مطابق جنرل نگار جوہر ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے وقت عام طور پر آخری وقت میں آتی تھیں اور ان کی موجودگی میں شوٹنگ برقرار رکھنا مشکل بن جاتا تھا۔

’ایک ہے نگار‘ میں جہاں ماہرہ خان جنرل نگار جوہر کے روپ میں دکھائی دیں گی، وہیں بلال اشرف اسکرین پر فوجی خاتون افسر کے شوہر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.