شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کے خان سیف علی کی بیٹی سارہ علی خان کو بھارتی شہروں نے بڑی بہن کا درجہ کیوں دیا؟ سوشل میڈیا پر تنقید نے خوبرو اداکارہ کو شرمندہ کر کے رکھ دیا

سیف علی خان کی بیٹی اورسارہ علی خان نے انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹوئٹر پر ان کے جنم دن کی مبارکباد دی تو صارفین سے یہ بات ہضم نہ ہوئی

بالی ووڈ کے خان سیف علی کی بیٹی سارہ علی خان کو بھارتی شہروں نے بڑی بہن کا درجہ کیوں دیا؟ سوشل میڈیا پر تنقید نے خوبرو اداکارہ کو شرمندہ کر کے رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد دینا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن جب سیف علی خان کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹوئٹر پر ان کے جنم دن کی مبارکباد دی تو صارفین سے یہ بات ہضم نہ ہوئی۔ سارہ کی اس ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل کو کئی لوگ آرین خان کی گرفتاری اور اداکارہ اننیا پانڈے سے اینٹی نارکوٹکس بیورو (این سی بے)کی طرف سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر کسی نے سارہ کی ٹویٹ کو مجبوری تو کسی نے کہا کہ سارہ نے ایسا اینٹی نارکوٹکس بیورو سے بچنے کے لیے کیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے دو دن قبل اداکار شاہ رخ خان کے ممبئی میں گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے ہے جو منشیات کے ایک معاملے میں زیرِ حراست ہیں۔ شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی تھی۔ اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔ این سی بی نے انھیں جمعرات اور جمعے کو پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا تھا۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں اور بعض افراد اسے انتقامی کارروائی بھی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.