شوبز

شاہ رخ خان کے بیٹےکی جیل میں مصروفیات کی تفصیلات منظرعام پر

بھارتی میڈیا کےمطابق آریان جیل میں مذہبی اورحوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہےہیں

شاہ رخ خان کے بیٹےکی جیل میں مصروفیات کی تفصیلات منظرعام پر،منشیات کیس میں گرفتارآریان خان ممبئی کی سیشن کورٹ سےضمانت مسترد ہونےکےبعد آرتھرروڈ جیل میں ہیں اوروہاں وہ کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزاررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق آریان جیل میں مذہبی اورحوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہےہیں۔ انہیں جیل کی لائبریری سےدوکتابیں دی گئی ہیں۔ جن میں سےایک کتاب ’’گولڈن لائن‘‘ ہے۔ جب کہ دوسری ہندوؤں کےمذہبی دیوتا رام اورسیتا پرمبنی کتاب ہے۔

جیل حکام کے مطابق آریان 20 اکتوبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جیل کی اصلاحی لائبریری میں مذہبی اور حوصلہ بلند کرنے والی کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے گھر والے بھی ان کے لیے کتابیں لاسکتے ہیں لیکن صرف مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں ہی لانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بومبے ہائی کورٹ 26 اکتوبر بروز منگل کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.