شوبز

فنکاربھی قومی ٹیمکا حوصلہ بلند کےلئےمیدان میں آگئے

فنکار بھی سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات کے ذریعے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہے ہیں

فنکاربھی قومی ٹیمکا حوصلہ بلند کےلئےمیدان میں آگئے، دنیائے کرکٹ کےسب سےبڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کےلیےجہاں شائقین کرکٹ پرجوش ہیں وہیں پاکستان شوبزانڈسٹری کےفنکاربھی قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہےہیں۔

آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔ اس میچ کا انتظار شائقین کرکٹ کئی ماہ سے کررہے تھے اور صرف پاک بھارت کے نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین اس میچ کو لے کر پرجوش ہیں۔

پاکستانی قوم جہاں اپنی ٹیم کی جیت کےلیے پرامید ہےتووہیں شوبزسےتعلق رکھنےوالےفنکاربھی سوشل میڈیا پرمختلف پیغامات کے ذریعے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر قومی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے تصویر شیئر کی اور لکھا ان سے کل تک کا انتظار نہیں ہورہا اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کی نئی جرسی لے لی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار معمر رانا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ان کے لیے پیغام لکھا ’’بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں پھر انشااللہ 25 کو ملتے ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.