شوبز

اداکاراحد رضا میرکی نئی دوستی کے چرچے

معروف اداکار احد رضا میر کو اپنی حالیہ ایک ٹرپ پرنیا اوردلچسپ دوست مل گیا ہے

اداکاراحد رضا میرکی نئی دوستی کے چرچے، پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کو اپنی حالیہ ایک ٹرپ پرنیا اوردلچسپ دوست مل گیا ہے۔ احد رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان سے کچھ فاصلے پر ایک پینگوئین بھی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے نیا دوست بنا لیا ہے۔‘ اداکار نے پینگوئین کے بارے میں لکھا کہ ’ پینگوئین نے کچھ کہا تھا لیکن وہ اُس کی بات سمجھ نہیں سکے۔‘

احد رضا میر نے اپنے نئے دوست کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ان کے پسندیدہ جانوروں کے بارے میں بھی پوچھا۔ اس پوسٹ کو مداحوں نے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا ہے اور مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ کسی نے اداکار سے دوستی کرنے کی خواہش کی تو کسی نے ان کے سوال پر کمنٹ کرکے اپنے پسندیدہ جانور کا نام بتایا جبکہ احد رضا میر کی اہلیہ اور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی اس پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.