شوبز

اگر میں مر بھی جاؤں تو؟ حرا مانی نے شوہر کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر مانی کے لیے اُن سے زیادہ اہم پاک بھارت میچ ہے

اگر میں مر بھی جاؤں تو؟ حرا مانی نے شوہر کے راز سے پردہ اُٹھا دیا،پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر مانی کے لیے اُن سے زیادہ اہم پاک بھارت میچ ہے۔ گزشتہ شب حرا مانی نے  مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔حرا مانی نے اپنے شوہر کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے جسے سُن کر دیگر مہمان بھی خوب ہنسے۔

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ ’میرے شوہر کے لیے پاک بھارت میچ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ جب پاک بھارت میچ ہو تو میں اُن کے سامنے سے کہیں دور چلی جاؤں۔‘ حرا مانی نے کہا کہ ’میرے شوہر پاک بھارت میچ کے اس قدر دیوانے ہیں کہ اگر میں مر رہی ہوں گی تو وہ پہلے پورا میچ دیکھیں گے اور اُس کے بعد مجھے دفنائیں گے۔‘ اُنہوں نے اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ’60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے۔‘

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’اُنہیں بھی مانی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔‘ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.