شوبز

بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’ منّت‘ کا علاقہ سیل

بالی ووڈ اداکارکی رہائش گاہ ’ منّت‘ کےعلاقےکےباہرممبئی پولیس نےروکاوٹیں لگا کراسےبند کردیا

بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’ منّت‘ کےعلاقےکےباہرممبئی پولیس نےروکاوٹیں لگا کراسےبند کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان کےبیٹےآریان خان کی ہائی کورٹ سےضمانت کی درخواست منظورہونےکےبعد اداکارکےگھرکےباہرمیڈیا اورمداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سےممبئی پولیس نےاس علاقےکےباہررکاوٹیں لگا کراسےبند کردیا ہے ۔ واضح رہےکہ شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں بلآخر ضمانت مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آریان خان کےساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتاراربازمرچنٹ اورمونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظورہوگئی ہے۔  خیال رہےکہ بھارت کےانسداد دہشت گردی کےادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نےممبئی میں ساحل کےقریب کروزشپ پرپارٹی کےدوران چھاپا مارکرشاہ رخ خان کےبیٹےآریان خان اوران کےدوست اربازمرچنٹ کوگرفتارکیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.