شوبز

مایا علی اپنے والد کی یاد میں غمزدہ؛جذباتی پوسٹ شیئر کر دی

اداکارہ مایا علی اپنے والد صاحب کو یاد کر کے غمزدہ ہوگئی ہیں۔

مایا علی نے اپنی والد صاحب کی کے لئے ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اپنے پوسٹ میں مایا علی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب مجھے میرے والد کی موت کا معلوم ہوا تھا تب میں پاکستان میں موجود نہیں تھی۔ اپنے والد کی موت کے بعد میں بیرون ملک سفر کرنے سے بہت ڈرتی ہوں اور اسی لئے میں اپنے ساتھ ہمیشہ ہماری تصویر بھی رکھتی ہوں۔ جانے والے چلے جاتے ہں اور ہماری زندگیاں آگے بڑھ جاتی ہیں لیکن جانے والا اپنے ساتھ ہماری دل کا اہم حصہ اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

مایا علی نے اپنے والد کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بابا، کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کے گلے لگ کر خوب روں ـ۔

مایا علی نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں کیونکہ جب وہ  چلے جاتے ہیں تو صرف یادیں ہی رہ جاتی ہیں اور کچھ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.