شوبز

"پری زاد”۔۔۔ مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے

ڈرامہ سیریل "پری زاد” ریٹنگ اور فینز کی  کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑتا چلا جا رہا۔

16 ویں قسط میں نعمان اعجاز کے کردار کی موت کے بعد پری زاد کی زندگی ایک نیا موڑ لینے جا رہی ہے، جس کے لیے اگلی قسط کا انتظار کرنا ہوگا۔

ڈرامہ سیریل”پری زاد” ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔ سب ہی کے کرداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.