شوبز

"میری بیٹی کبھی جھوٹ نہیں بولتی”۔۔۔صبا حمید کا عدالت میں بیان

 گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نے میشا شفیع کو ہراساں کرنے کے الزامات کو درست قرار دے دیا اور کہا کہ یقین ہے کہ ان کی بیٹی جھوٹ نہیں بولتی۔

ایڈیشن سیشن جج اخلاق احمد نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، گلوکارہ کی والدہ  صبا حمید اپنے بیان پر جرح کےلیے عدالت پیش ہوئیں، جرح کے دوران علی ظفر کے وکلا کے سوال پر صبا حمید نے بتایا کہ جب میشا شفیع کو ہراساں کیا گیا تو وہ موقع پر موجود نہیں تھیں لیکن انہیں یقین ہے کہ میری بیٹی میشا جھوٹ نہیں بولتی۔

جرح کے دوران علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید کے بیٹے فارث شفیع کا ریپ سانگ کمرہ عدالت میں چلا دیا اور کہا کہ آپ کے بیٹے نے گانے میں خواتین کے متعلق نازیبا الفاظ بولے، پوری دنیا میں ریپ کے گانوں میں یہ طریقہ استعمال ہوتا ہے۔ جس پر ادکارہ نے اعتراض کیا اور کہا کہ انہیں بیٹے کے کام پر فخر ہے کسی کے کام سے اس کے کردار کو نہیں پہنچانا جاسکتا۔ صبا حمید نے کہا کہ وہ ڈراموں میں مختلف کردار کرتی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔
عدالت نے ہتک عزت کے دعوے میں آئندہ سماعت پر علی ظفر کے وکلا کو صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ کیس کی کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.