شوبز

فاران طاہر اور زارا ترین کی شادی کی تقاریب کا آغاز

اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ زارا ترین اور ان کی بہن اداکارہ حرا ترین نے مہنگی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جن میں دلہن اور دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں کی شادی کی تقریبات روایتی پاکستانی انداز میں ہو رہیں اور ویڈیوز میں دیگر مہمانوں کوبھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فاران طاہر پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار ہیں، ان کی پیدائش لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی اور وہ اب تک کم از کم 25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.