شوبز

ہائےکتنا مظلوم،بےبس اورکمزوروزیراعظم،عفت عمرکی کڑی تنقید

اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ کےواسطےان کی کوئی سن لو ،اللہ کےواسطےانہیں کوئی کچھ دے دو

ہائےکتنا مظلوم،بےبس اورکمزوروزیراعظم،عفت عمرکی عمران خان پرکڑی تنقید، اداکارہ عفت عمرنےوزیراعظم عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عفت عمرنےٹوئٹرپرعمران خان پرکڑی تنقید کی،اس خبرمیں وزیراعظم کا بیان موجود ہےجس میں انہوں نےدوبڑے خاندانوں کےملک میں  پیسہ واپس لانےسےمتعلق بات کی تھی۔ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔ اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے،  بے  بس ہیں۔

عفت عمر  نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں  ریلیف پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں، میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.