شوبز

اداکارہ زارا ترین کی شادی کس اداکار سے ہوئی؟

باصلاحیت پاکستانی اداکارہ زارا ترین اورپاکستانی نژاد امریکی اداکارفرحان طاہررشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اداکارہ زارا ترین کی شادی کس اداکار سے ہوئی؟، شوبزانڈسٹری کی معروف اورباصلاحیت پاکستانی اداکارہ زارا ترین اورپاکستانی نژاد امریکی اداکارفرحان طاہررشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اداکارہ زارا ترین اورفرحان طاہرکےنکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا تھا جس کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔ زارا ترین نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔

دوسری جانب زارا ترین کے شوہرفرحان طاہرنے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ زارا ترین اورفرحان ترین کی شادی کی تقریب میں شوبزستاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوزاورتصاویردیکھ کرصارفین کی جانب سے اس نئی جوڑی کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فرحان طاہراسٹارٹریک میں کیپٹن روباؤاورآئرن مین میں رضا کا کردارادا کرکےمشہورہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.