شوبز

گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت کےبعد بڑا اعزاز بھی مل گیا

صدررام ناتھ کووند نےشعبہ فلم انڈسٹری میں کارکردگی پرشوبزشخصیات کو ایوارڈزسے نوازا

گلوکارعدنان سمیع خان کوبھارتی شہریت کےبعد بڑا اعزازبھی مل گیا، گلوکارعدنان سمیع کوبھارت کےاعلیٰ سول ایوارڈ پدما شری سےنوازدیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پدما شری ایوارڈز 2020 کی تقریب دہلی کے راشٹرا پتی بھون میں ہوئی جہاں بھارتی صدررام ناتھ کووند نےشعبہ فلم انڈسٹری میں کارکردگی پرشوبزشخصیات کو ایوارڈزسے نوازا۔ بھارتی صدرنےعدنان سمیع کےعلاوہ اداکارہ کنگنا رناوت، کرن جوہراورایکتا کپورکوبھی ایوارڈ سےنوازا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق پدما شری ایوارڈ کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت دیگراعلیٰ حکومتی شخصیات اوروزرا نےشرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.