شوبز

"کھیل کھیل میں”۔۔۔۔۔ سجل علی کی فلائٹ مس

ڈائریکٹر نبیل قریشی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی اپنی فلم”کھیل کھیل میں” کی پرموشن کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

نبیل قریشی کے ہمراہ فزا علی میرزا، بلال عباس،اریبہ،قدسیہ اور کاسٹ میں شامل دیگر فنکار شامل ہیں تاہم فلم کی ہیروئین سجل علی فلائٹ مس ہونے کی وجہ سے بر وقت لاہور نہ پہنچ سکیں۔نبیل قریشی نے ٹیم ممبران کے ہمراہ میڈیا سے ملاقات کے علاوہ کئی تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا جب کہ انہوں نے فلم کی پرائیویٹ اسکریننگ بھی کی جہاں ان کے قریبی لوگ ہی موجود تھے۔

نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع بہت حساس اور منفرد ہے جس کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بھی یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔

فلم کی پروڈیوسر فزا علی میرزا کا کہنا تھا کہ اس میں بہت سے نئے فنکار متعارف کرائے گئے ہیں جن کی پرفارمنس سب کو پسند آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.