شوبز

جنید خان اور منشا پاشا کی فلم "کہے دل جدھر” کی ریلیز کا اعلان

سینما کھلنے کے بعد جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ‘کہے دل جدھر’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔

خاتون صحافی اور پولیس افسر کی دوستی کی کہانی پر مبنی اس فلم کو رواں برس 17 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ منشا پاشا نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی فلم کو 17 دسمبر، 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب جنید خان نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کی جلد ریلیز سے متعلق بتایا۔

جنید خان نے اپنی ڈیبیو فلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب دوستی کی عزت کی جاتی ہے تو محبت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جب لالچ اور برائی کو اس میں شامل کیا جائے تو زندگی 180 ڈگری پر گھوم جاتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ میں آپ کے لیے ملے جلے جذبات کا اور زندگی کے ایک کمزور موڑ کی کہانی لارہا ہوں‘۔

وجدان فلمز کی جانب سے بنائی گئی ’کہے دل جدھر‘ کی ہدایات جلال رومی نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی کامران باری نے لکھی ہے۔فلم میں منشا پاشا اور جنید خان سمیت ساجد حسن جیسے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس فلم میں عتیقہ اوڈھو اور ساجد حسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی 5 دوستوں پر مبنی ہے، جنید ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں، منشا ایک صحافی بنی ہیں، ہر کسی کا اپنا ایک کردار ہے اور کہانی اس ہی موضوع کے گرد گھومتی ہے کہ یہ سب ایک ساتھ کیسے آگے بڑھیں گے اور کالج کے بعد ان کا آپس میں رشتہ کیسا رہے گا۔

اس فلم کا ٹریلر گزشتہ برس جاری کیا گیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ منشا پاشا ایک صحافی جبکہ جنید خان ایک پولیس افسر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.