شوبز

"علیزے شاہ بہت بدتمیز لڑکی ہے”۔۔۔نوید رضا کا انکشاف

 اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی۔

حال ہی میں نوید رضا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کی۔نوید رضا نے کہا کہ ’میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے جس میں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھی اداکار تھے۔‘اداکار نے کہا کہ ’اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یاسر نواز ایک کامیاب اور معروف اداکار ہیں تو اُن کے کام میں غلطیاں نکالنا غلط بات ہے۔‘نوید رضا نے کہا کہ ’علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے یہ سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔‘اداکار نے کہا کہ ’یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا۔‘

نوید رضا نے مزید کہا کہ ’اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.