شوبز

معروف شاعرہ ،ڈرامہ نگار سیما غزل شدید علیل؛ حکومت سے مدد کی اپیل

” سانس  کی مہلت کیا کرلے گی۔۔۔ اب یہ سہولت کیا کرلے گی” جیسے متعدد لازوال اشعار کی خالق پاکستان کی معروف شاعرہ  اور ڈرامہ نویس سیما غزل نے پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے تعاون کی اپیل کردی۔

سیما غزل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کیلئے انہیں فوری ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ ان کا ٹرانسپلانٹ پاکستان میں ممکن نہیں ہے بلکہ اس کیلئے امریکہ جانا پڑے گا جہاں کیلی فورنیا اور ٹیکساس میں یہ ممکن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں اتنے لوگ مرجاتے ہیں وہاں کسی ایک کو بچانے کیلئے جدو جہد کی جائے گی جو بہت سے لوگوں کیلئے امید بنے گی۔ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی اور ان کے علاج میں تعاون کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.