شوبز

کترینہ کیف کورٹ میرج کرنے والی ہیں؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ان دنوں ہر طرف کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد  دونوں  دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز  میں  راجستھان  میں شادی کریں گے۔اس سے قبل  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ  وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں  جبکہ  شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ  شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار پہلے اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا یہ  دعویٰ بھی کررہا ہے کہ کترینہ  اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر بھی  پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.