شوبز

مایا علی نے وکلا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیوں کیا؟

 اداکارہ مایاعلی نے حکومت پاکستان سے ملیر کورٹ کے احاطے میں خاتون کارکن سے بدسلوکی کرنے والے وکلاء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ ابھی سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک ویڈیو دیکھی ہے، جس میں کچھ ذہنی مریض، ان پڑھ یا پھر انہیں تعلیم یافتہ جانور کہنا چاہیے جوکہ خود کو وکیل کہتے ہیں، ایک خاتون کو بری طرح مار رہے تھے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ان کے پاس اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات کااظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں‘۔ کیا یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو انصاف کے لیے لڑنے والے ہیں اور لوگوں کو انصاف فراہم کرتے ہیں‘۔

مایا علی نے حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ’ ان وکلاء کے خلاف سخت ایکشن لیاجائےاور ان کے لائسینس معطل کیے جائیں اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ ایسا کرنے کے بارے میں اپنے خوابوں میں بھی نا سوچیں‘۔

خیال رہے کہ کراچی میں ملیر کورٹ کے احاطے میں ایک خاتون کارکن کی پٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.