شوبز

عروج آفتاب اچانک پاکستانی فنکاروں کی”فیورٹ” کیوں بنی؟

’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے پہلی بار 36 سالہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو دو کیٹیگریز میں نامزد کیے جانے پر پاکستانی شوبز و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

عروج آفتاب کو 64 ویں سالانہ ایوارڈز کے لیے دو ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’گریمی ایوارڈز‘ میوزک کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے، جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے۔

عروج آفتاب کی نامزدگیوں پر متعدد شوبز،، سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ خود بھی گلوکارہ نے نامزدگیوں پر حیرانگی و خوشی کا اظہار کیا۔

عروج آفتاب نے نامزد ہونے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موسیقی کو ترتیب دینے میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور موسیقی سے جذباتی لگائو پر بھی بات کی۔

انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں نامزدگیوں پر حیرانگی کے ساتھ خوشی کا اظہار بھی کیا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے عروج آفتاب کی گریمی نامزدگیوں کو پورے ملک کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے انہیں ذہین گلوکارہ لکھا۔

گلوکار و موسیقار روحیل حیات نے بھی پاکستانی گلوکارہ کی نامزدگیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے عروج آفتاب کے گانے کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی نامزدگیوں کو پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے تاریخ رقم کردی۔

فخر عالم نے بھی عروج آفتاب کی نامزدگیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.