شوبز

” صنف آہن” کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل جیت

ہدایت کار ندیم بیگ کے میگا کاسٹ ڈرامے ” صنف آہن” کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل جیت لیے۔

سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی ڈرامے کی پہلی قسط 27 نومبر کی شب کو نشر کی گئی۔

’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ڈرامے کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور لوگوں نے نہ صرف ڈرامے کے آغاز کو دوسروں سے مختلف قرار دیا بلکہ تمام اداکاراؤں کی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں۔زیادہ تر افراد نے یمنیٰ زیدی اور رمشا خان کی اداکاری کی تعریف کی اور لکھا کہ دونوں اداکاراؤں نے پشتون اور بلوچی لڑکی کا کردار اچھے طریقے سے نبھایا۔

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی پشتون فوجی افسر ’شائستہ خانزادہ ‘جب کہ رمشا خان بلوچ فوجی افسر ’پرویش جمال‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔اسی طرح سائرہ یوسف مسیحی فوجی لڑکی ’آرزو ڈینیئل‘، کبریٰ خان شہری فوجی افسر ’ماہجبین مستان‘ اور سجل علی ڈرامے میں ’رابعہ سفیر‘ کے کردار میں دکھائی دیں۔ڈرامے میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے ڈرامے میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس میں ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین بھی ’سیدہ سدرہ‘ نامی کیڈٹ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی لوگوں نے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ڈرامے کے اسکرین شاٹ اور کلپس شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریفیں کیں۔ایک صارف نے یمنیٰ زیدی کے کردار کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہوں نے پہلی ہی قسط میں دل جیت لیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.