شوبز

"اس قوم پر رحم کھائیں”۔۔۔مشی خان حکومت پر برہم

اداکارہ مشی خان نے گزشتہ روز کراچی کے نجی شاپنگ مال میں شہری کی خودکشی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مشی خان نے سوشل میڈیا پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی جس کے بعد سے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوں، میری طبیعت یہ واقعات دیکھ کر عجیب ہورہی ہے کہ واقعی یہ سب ہورہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دنوں قبل ایک صحافی نے نوکری سے نکالے جانے پر مہنگائی کے باعث اپنی جان دے دی تھی۔مشی نے حکومتی اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا ہم سب کی حکومت سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی عام اشیاء کو سستا کریں، لوگ جان سے جارہے ہیں اور آپ لوگ پچھلی حکومتوں کا رونا رورہے ہیں، بس کردیں، اس قوم پر رحم کھائیں، لوگ خودکشی کررہے ہیں، قوم کا دل رکھیں جو اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.