شوبز

بھارتی اداکارہ شہنازگِل یتیم خانے کیسے پہنچ گئیں؟

شہنازگِل نےبھارتی پنجاب کےشہرامرتسرکےایک یتیم خانےکا دورہ کیا اوروہاں موجود بچوں سےگھل مل گئیں

معروف بھارتی اداکارہ شہنازگِل اپنےقریبی دوست اداکارسدھارتھ شکلا کی موت کےتقریباً 2 ماہ بعد غیررسمی طورپرمیڈیا کےسامنےآئی ہیں۔ اِس سےقبل بھی شہنازکی کئی ویڈیوزبھارتی میڈیا کی جانب سےجاری کی جا چکی ہیں جن میں وہ اپنی ڈیبیوفلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف تھیں۔ تاہم گزشتہ روزشہنازگِل نےبھارتی پنجاب کےشہرامرتسرکےایک یتیم خانےکا دورہ کیا اوروہاں موجود بچوں سےگھل مل گئیں،ویڈیواورتصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہنازاس موقع پرکافی پرسکون نظرآرہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیوزاورتصاورپرمداحوں کی بڑی تعداد نےتبصرے پیش کیےاورشہنازگل کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا،ساتھ ہی صارفین اس موقع پرسدھارتھ شکلا کوبھی فراموش نہ کرسکے۔ خیال رہےکہ شہنازاورسدھارتھ نےرئیلٹی شوبگ باس کےسیزن 13 میں شرکت کی تھی جس کی ٹرافی سدھارتھ نےاپنےنام کی تھی،دونوں ہی اداکاراس سیزن کےمقبول ترین امیدواربن کرسامنےآئےتھے۔ رواں برس 2 ستمبرکو سدھارتھ اپنےکمرے میں مردہ پائےگئےتھےاورڈاکٹروں کےمطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.