شوبز

ماہم عامر اور فیضان شیخ کو خوشی کی خبر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اداکارہ ماہم عامر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکار و میزبان فیضان شیخ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کر کے سنائی ہے۔انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور تقریباً ہر چیز کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔فیضان شیخ نے بتایا کہ یہاں ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بہت جلد اپنی خوشی کے ساتھ مل جائیں گے یعنی ہماری فیملی بڑی ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشخبری دینے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کی غیر مشروط محبت، تعاون اور سب سے زیادہ آپ کی قیمتی اور ان گنت دعاؤں کے خواہاں ہیں جو ہمارے آنے والے خاندان کے نئے رکن کے لیے ہیں۔اداکار فیضان شیخ نے بتایا کہ ’ہمارا ننھا مہمان بہت جلد آنے والا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کو زبردست تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.