شوبز

اداکارامیتابھ بچن کے مالی حالات کب اور کیوں خراب ہوئے؟

بالی وڈ شہنشاہ نےمزید کہا کہ اُس وقت ہمارے مالی حالات اچھےنہیں تھےاورفلموں میں کام نہیں مل رہا تھا

اداکارامیتابھ بچن کے مالی حالات کب اور کیوں خراب ہوئے؟ بالی وڈ کےاداکارامیتابھ بچن نےانکشاف کیا ہےکہ انہوں نےفلموں میں کام نہ ملنےکی وجہ سےکون بنےگا کروڑپتی کی میزبانی کی حامی بھری۔ بھارتی ٹیلی ویژن کےمقبول ترین گیم شوکون بنےگا کروڑپتی کی حال ہی میں 1000 اقساط مکمل ہوئیں اس موقع پرپروگرام کے میزبان نےاپنی بیٹی اورنواسی کومدعوکیا جب کہ ویڈیولنک کےذریعےامیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن بھی پروگرام میں شامل ہوئیں۔

امیتابھ بچن نےبتایا کہ اس شوکونشرہوتے 21 سال ہوگئےہیں،سال 2000 میں اس کی میزبانی کی شروعات کی تھی،اس وقت سب لوگ کہہ رہےتھےکہ آپ بڑے پردے کوچھوڑکرچھوٹی اسکرین پرجارہےہیں،اس سےآپ کی ساکھ متاثرہوگی۔ بالی وڈ شہنشاہ نےمزید کہا کہ اُس وقت ہمارے مالی حالات اچھےنہیں تھےاورفلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیےیہ شوکرنا پڑا۔ انہوں نےبتایا شوکی پہلی قسط نشرہونےکےبعد جس طرح سےلوگوں نےردعمل دینا شروع کیا وہ حیران کن تھا اوراس وقت ایسا لگا کہ پوری دنیا بدل گئی۔ امیتابھ بچن شومیں دکھائی جانے والی ماضی کی یادوں کودیکھ کرجذبات پرقابونہ رکھ پائےاورآبدیدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.