شوبز

وینا ملک کی والدہ کا عدالت میں اسد خٹک پر حملہ

اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے کمرہ عدالت کے باہر اپنے سابقہ داماد کو پانی کی بوتل دے ماری۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کی۔اس موقع پر اسد خٹک کے وکیل نے کہا کہ آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی جس پر وینا ملک کے وکیل نے جواب دیا کہ بچے بیمار ہیں، اسد خٹک کو ملاقات کرنی ہے تو گھر آجائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر بچوں سے آج ملاقات نہ کرائی گئی تو آرڈر دیں گے۔دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کراتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بعد ازاں عدالت کے باہر جب اسد کا سامنا سابقہ ساس سے ہوا تو وینا ملک کی والدہ نے پانی کی بوتل ماردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.